امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوبھی نئی قیادت آئی اسے نشانہ بنایا جائیگا، ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مار دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا پوتن کو فون،ایران کیساتھ جاری جنگ کافی حد تک مکمل ہو چکی ، امریکی صدر
ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ایران کے بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔ ایرانی بحریہ کے 46 جنگی جہاز تباہ کیےگئے۔
ٹرمپ بولے انہوں نے فوجیوں سے کہا ایرانی جہازوں کو تحویل میں کیوں نہیں لیا، ہم استعمال کرلیتے تو مجھےکہاگیا ایرانی جہازوں کو ڈبونےمیں زیادہ مزہ آتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ایرانی ڈرون اور میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیاگیا۔ ایران کےخلاف جنگ تقریبا جیت چکےہیں۔ نہیں جانتا کہ ایران کب ہتھیار ڈال دےگاتاہم ایران کی مکمل شکست تک حملےجاری رکھیں گے۔
ٹرمپ نے کہا بی ٹوبمبارطیاروں کے استعمال نے ایران کو ہم پر حملہ کرنے سے روکا۔ ہم آپریشن نہ کرتے تو ایران دو ہفتے میں ایٹم بم حاصل کرلیتا اور اگر ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو یہ مشکل صورتحال ہوتی۔
امریکی صدر نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ اسرائیلی پارٹنر کے ساتھ مل کردشمن کو کچل رہےہیں، اسرائیل سے مل کر ایران کی عسکری صلاحیت تباہ کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا بائیڈن دور میں لوگ ہم پر ہنستے تھے، بائیڈن دور میں جوافغانستان میں ہوا وہ شرمناک تھا۔ دنیا ہماری جتنی عزت آج کررہی ہے پہلے کبھی نہیں کی۔
قبل ازیں ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کو بڑی غلطی قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی آئل تنصیبات پر حملہ، امریکہ اسرائیل پر برہم،ٹرمپ کا تشویش کا اظہار
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بعد ان کے بیٹے کو نیا رہنما منتخب کر کے غلط فیصلہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایران نے یہ بہت بڑی غلطی کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس غلط فیصلے کے نتائج کیا ہوں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ دیکھتے ہیں۔




