ڈونلڈ ٹرمپ کا پوتن کو فون،ایران کیساتھ جاری جنگ کافی حد تک مکمل ہو چکی ، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کوایران جنگ اور دیگر امور پر بات چیت کیلئے اہم فون کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی آئل تنصیبات پر حملہ، امریکہ اسرائیل پر برہم،ٹرمپ کا تشویش کا اظہار

روسی صدارتی دفتر (کریملن) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔ اس دوران مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خصوصاً ایران جنگ سے متعلق صورتحال اور یوکرین جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عالمی تنازعات کو کم کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف سفارتی راستوں پر غور جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ میں امریکہ کو شکست ہوگی: چینی ماہر کی حیران کن پیشگوئی

ادھرامریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ یہ جنگ 4 یا 5 ہفتے جاری رہے گی مگر امریکا اپنے وقت سے کافی آگے چل رہا ہے۔ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے،ایران کے پاس نہ بحریہ مؤثر رہی ہے، نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی فضائیہ فعال ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل تباہ ہوچکے ہیں، ان کے ڈرونز کو تباہ کیا جا رہا ہے، ڈرون بنانے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق اگر فوجی طاقت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ایران کے پاس اب کچھ بھی باقی نہیں رہا۔

Scroll to Top