دبئی(کشمیر ڈیجیٹل)متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کاایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے
عرب میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی جب امارات کو ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی لہروں کا سامنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں ہیلتھ ملازمین کا احتجاج 24 ویں دن میں داخل، وزیراعظم فیصل راٹھور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
متحدہ عرب امارات میں پیر کے روز ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں یو اے ای کی مسلح افواج کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیںتمام اداروں میں 50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم، ہفتے میں 4دن کام ہوگا،شہبازشریف
یواے ای کی وزارتِ دفاع نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزارت دو شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
The UAE Ministry of Defence announces the martyrdom of two members of the Armed Forces following a helicopter crash due to a technical malfunction while performing their national duty in the country today, Monday, March 9, 2026.
The Ministry of Defence extends its deepest… pic.twitter.com/DD1UbISK6i
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) March 9, 2026
ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب متحدہ عرب امارات کو ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی لہروں کا سامنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں ایرانی آئل تنصیبات پر حملہ، امریکہ اسرائیل پر برہم،ٹرمپ کا تشویش کا اظہار
حکام کے مطابق ایران کے حملوں کے آغاز سے اب تک یو اے ای کی دفاعی افواج نے 233 بیلسٹک میزائل اور 1359 ڈرون تباہ اور ناکارہ بنائے ہیں، جبکہ 8 کروز میزائل بھی مار گرائے گئے ہیں۔




