لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کا بڑا فیصلہ پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراءکا سرکاری فیول بند، سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الائونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: عید تعطیلات تک یونیورسٹیاں بند، نوٹیفکیشن جاری
صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ناگزیر سکیورٹی کیلئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کا فیصلہ سرکاری دفاتر میں’’ورک فرام ہوم ‘‘ کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئےگا ۔ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں ، 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی
امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی۔شہریوں کی سہولت کیلئے ای بزنس اور’’مریم کی دستک‘‘ کے تحت سروسز جاری رہیں گی
سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی۔سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئ، ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں کمی یا اضافہ؟سٹیٹ بینک کامانیٹری پالیسی سے متعلق اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم ۔
پی آئی ٹی بی کو پیٹرولیم مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس، پیرا اور دیگر اداروں کے نمائندے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیارکرنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔
ورک فرام ہوم کے تحت صرف اضافی سپورٹ سٹاف کی آمد و رفت بند کی جارہی ہے، دفاتر میں کام بند نہیں ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت کردی۔
نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری سٹاف بلانے کی ایڈوائزری ایشو کی جائے، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت
تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کی جائے، زائد اور ناجائز کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ہدایت کی کہ پنجاب میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کی جائے۔بحرانی صورتحال کے پیش نظرعوام آؤٹ ڈور فنکشن نہ کریں۔
ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں،ہنگامی حالات کے پیش نظر عوام لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کریں، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی عوام سے اپیل
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی اجلاس ، تنخواہوں، مراعات میں کمی کا عندیہ
وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشکل ترین بحران میں جراتمندانہ فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
وزیراعلی مریم نوازکا کہنا تھا کہ بہادر قومیں مشکل حالات کا اتحاد، صبر اور دانش مندی سے مقابلہ کرتی ہیں۔




