بنگلہ دیش: عید تعطیلات تک یونیورسٹیاں بند، نوٹیفکیشن جاری

ڈھاکہ (کشمیر ڈیجیٹل)عالمی سطح پر جنگی صورتحال اور تیل کی کمی کے باعث بنگلہ دیشی حکومت نے بھی بڑا اقدام اٹھا لیا ۔

تیل اور بجلی کی بچت کیلئے بنگلا دیش کی حکومت کا بڑا اقدام لیا جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیاں عید تک کیلئے بند کردیں۔ جبکہ حکومت نے یونیورسٹیوں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی آئل تنصیبات پر حملہ، امریکہ اسرائیل پر برہم،ٹرمپ کا تشویش کا اظہار

بنگلا دیش حکومت نے عید کی چھٹیوں تک ملک بھر کی یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان کردیا ہے،آج سے بنگلا دیش کی تمام یونیورسٹیوں میں عام تعطیل ہوگی۔

بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت نے عالمی بحران ، آئل میں کمی کے پیش نظر عوام کو بھی دن کے وقت بجلی کا استعمال کم سے کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: مچھیارہ نیشنل پارک کی کوٹلہ رینج میں جنگلات کی کٹائی، مقامی افراد کے الزامات

بنگلہ دیشی حکومت نے ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا لئے جن میں یونیورسٹیوں کی بندش بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ ایران اسرائیل امریکا جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی سپلائی معطل ہوگئی ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔

اس اقدام سے بجلی کی کھپت کو کم کرنے اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کی توقع ہے، جس سے ایندھن کے مجموعی استعمال میں کمی آئے گی۔

یونیورسٹی کیمپس، بشمول کلاس رومز، لیبارٹریز، ہاسٹلز، اور ایئر کنڈیشنڈ سہولیات، کافی مقدار میں بجلی استعمال کرتے ہیں۔

حکام کا خیال ہے کہ ابتدائی تعطیلات سے قومی بجلی کے نظام پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

رمضان المبارک کے دوران بنگلہ دیش میں اسکول پہلے ہی بند ہیں اور اب یونیورسٹیاں بھی عید تک بند رہیں گی۔

Scroll to Top