ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کے دوسرے صاحبزادے ہیں۔ 28 فروری کو ایران پر حملے کے پہلے ہی دن ان کی والدہ، اہلیہ اور ایک بہن کی بھی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت مجبتیٰ خامنہ ای حملے کے مقام پر موجود نہیں تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای 8 ستمبر 1969 کو ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے علاقے خامنہ میں پیدا ہوئے ۔ اسی مناسبت سے ان کے خاندان کو خامنائی یا خامنہ ای کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، سرکاری میڈیا کی تصدیق

17 سال کی عمر میں انہوں نے مختصر عرصے کے لیے ایران عراق جنگ میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1990 کی دہائی کے اواخر میں ہی عوام کی توجہ حاصل کرنا شروع کی جس وقت تک ان کے والد کی بطور سپریم لیڈر عمل داری مضبوطی سے قائم ہو چکی تھی۔

مجبتیٰ خامنہ ای  کے ایران کی طاقت ور فوج پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اورسکیورٹی اور عسکری نظام سے گہری واقفیت رکھتے ہیں۔

وہ اپنے والد سے کتنے مختلف ہوں گے؟

علی خامنہ ای ایرانی انقلاب کے معماروں میں سے ایک تھے۔ پچھلے چار عشروں میں انہوں نے اپنے گرد طاقت کا اس قدر ارتکاز کر لیا تھا کہ وہ خود ہی نظام بن گئے تھے۔

مجتبیٰ خامنہ کواپنے والد جیسی حیثیت اور طاقت حاصل کرنا بےحد مشکل ثابت ہو گا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے وہ اپنے والد کی پالیسیاں ہی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ ،امریکا نے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

دوسری طرف چونکہ ان کے خاندان کے انتہائی قریبی افراد امریکی اور اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں، اس لیے ان کی جانب سے امریکہ یا اسرائیل کے ساتھ کسی مفاہمت یا سمجھوتے کا امکان بھی کم ہے۔

Scroll to Top