تہران :آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کوایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے، مجلس خبرگان رہبری نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کو رہبر معظم منتخب کیا اور اس کی تصدیق سرکاری میڈیا نے کردی ہے۔
ووٹنگ میں شامل ایک سینئر ایرانی عالم نے اشارہ دیا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ان کے جانشین ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ ،امریکا نے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی
ایرانی میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان رہبری نے ووٹنگ کے ذریعے نئے رہبر معظم کا چنائو کیا ۔
مجلس خبرگان رہبری نے ایران کے عوام سے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کے عہد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اتحاد اور نظم و ضبط برقرار رکھیں۔
ایرانی مجلس خبرگان رہبری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے، مجلس خبرگان رہبری نے سابق سپریم لیڈر سیب خامنہ ای سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مجلس خبرگان رہبری نے ملک میں قیادت کے خلا سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، مجلس نے کہا کہ بمباری کے باوجود نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ نئے رہنما کی تقرری مکمل طور پر ایران کا اندرونی معاملہ ہے، ہم غیر ملکی مداخلت مسترد کرتے ہیں جبکہ نئے سپریم لیڈر کا اعلان ہوتے ہی تہران میں ہزاروں افراد جمع ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کیخلاف متحد ہے ،علی لاریجانی
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر کے حوالے سے ہم سے منظوری لینی ہوگی۔ اگر اسے ہم سے منظوری نہیں ملتی تو وہ زیادہ دیر نہیں رہے گا۔




