25 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا ڈرا کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

نیشنل سیونگز سینٹر ملتان میں 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کا سال 2026 کا پہلا ڈرا 10 مارچ کو منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف کیٹیگریز کے تحت بڑی انعامی رقوم دی جائیں گی۔

پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والے سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری پر ہر چھ ماہ بعد منافع بھی ملتا ہے۔ یہ منافع حکومتِ پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ شرح کے مطابق ادا کیا جاتا ہے۔ اس منافع کا حساب یا تو بانڈ کے اجرا کی تاریخ سے کیا جاتا ہے یا پھر آخری مرتبہ منافع کی ادائیگی کی تاریخ سے شمار کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ پریمیم پرائز بانڈ ہولڈرز سہ ماہی قرعہ اندازی میں انعامی رقم جیتنے کے بھی اہل ہوتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے شرط یہ ہوتی ہے کہ سرمایہ کار مقررہ مدت تک بانڈ اپنے پاس رکھیں تاکہ وہ قرعہ اندازی میں شامل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 40 ہزار روپے پرائز بانڈ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان، انعامات کی تفصیلات جاری

سال 2026 میں 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا ڈرا 10 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔ اس قرعہ اندازی میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر کے متعدد انعامات رکھے گئے ہیں۔

اعلان کے مطابق پہلے انعام کی رقم 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے جو دو خوش نصیب افراد کو دی جائے گی۔ اسی طرح دوسرے انعام کے طور پر 1 کروڑ روپے کی رقم پانچ افراد کو دی جائے گی جبکہ تیسرے انعام کے طور پر 3 لاکھ روپے کی رقم 700 افراد کو ملے گی۔

حکام کے مطابق سرمایہ کاروں کو انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کا دعویٰ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پریمیم پرائز بانڈ جیتنے والوں کی انعامی رقم خودکار طریقے سے اس بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے جو بانڈ خریدتے وقت رجسٹر کیا گیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: 1500 روپے والے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان: 105ویں قرعہ اندازی مکمل

اس طرح پریمیم پرائز بانڈ نہ صرف سرمایہ کاروں کو باقاعدہ منافع فراہم کرتے ہیں بلکہ سہ ماہی قرعہ اندازی کے ذریعے بڑی انعامی رقوم جیتنے کا موقع بھی دیتے ہیں۔

Scroll to Top