اٹلس ہونڈا اور بینک الفلاح نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئی شراکت داری کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت اب مقبول ترین بائیک “ہونڈا سی بی 125″آسان ماہانہ اقساط پر خریدی جا سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد بائیک کی خریداری کو صارفین کے لیے پہلے سے زیادہ سہل اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔
اقساط کے مختلف منصوبے:
اس پیشکش کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ صارفین اس موٹر سائیکل کو صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ 6 ماہ کی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بینک الفلاح نے ادائیگی کے تین مزید طریقے بھی متعارف کروائے ہیں، جن کے ذریعے صارفین اپنی سہولت کے مطابق 36 ماہ تک کی طویل مدت میں بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ان طویل مدتی منصوبوں کے لیے صرف ایک معمولی پراسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا پرائیڈر کا نیا ورژن متعارف، قیمت اور تفصیلات جاری
قیمت اور رنگوں کی دستیابی:
ہونڈا سی بی 125 کی قیمت 396,900 روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ پیشکش ریڈ (سرخ) اور بلیک (سیاہ) دونوں رنگوں کے ماڈلز پر دستیاب ہے۔ صارفین اپنی مالی استطاعت کے مطابق قسط کا انتخاب کر سکتے ہیں تاکہ ان کی جیب پر بوجھ نہ پڑے۔
بکنگ کا طریقہ کار:
بینک الفلاح نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹاک ختم ہونے سے پہلے اپنی بائیک بک کروا لیں۔ بکنگ کے لیے بینک کی ویب سائٹ کا وزٹ کیا جا سکتا ہے یا ان کی فون بینکنگ سروس 111-225-111-021 پر رابطہ کر کے بھی ریزرویشن کروائی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: اٹلس ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بڑی کمی کی تیاریاں
بینک نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک واٹس ایپ چینل بھی بنایا ہے جہاں تمام نئی آفرز کی معلومات ملتی رہتی ہیں۔ اگر آپ کو کوئی شکایت ہو یا آپ کوئی مشورہ دینا چاہیں تو آپ انہیں ای میل contactus@bankalfalah.com پر لکھ سکتے ہیں یا پھر اسٹیٹ بینک کے ‘سنوائی’ پورٹل پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔




