وفاقی وزیر پلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی حالیہ صورتحال نے عالمی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش نے تیل کی عالمی سپلائی کو متاثر کیا ہے اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملوں سے عالمی توانائی بحران پیدا ہوا، عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنا ترجیح ہے، ثانیہ عاشق
انہوں نے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز وزیرِاعظم نے عالمی قیمتوں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کر دیا اور عوام پہ کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت کی۔
بلاشبہ قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے بوجھ کا باعث بنتا ہے اور حکومت ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ اس بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے۔
تاہم موجودہ حالات میں یہ بھی حقیقت ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے اثرات سے مکمل طور پر الگ رہنا ممکن نہیں ہوتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سدھنوتی ہمروتہ: سفاک شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
پاکستان اپنی ضرورت کا بڑا حصہ تیل اور توانائی کی صورت میں درآمد کرتا ہے۔ جب عالمی سطح پر سپلائی متاثر ہوتی ہے اور قیمتیں بڑھتی ہیں تو درآمدی لاگت میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی حالیہ صورتحال نے عالمی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش نے تیل کی عالمی سپلائی کو متاثر کیا ہے اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز وزیرِاعظم نے عالمی قیمتوں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں…— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 7, 2026
انہوں نے کہا کہ اگر اس اضافی لاگت کو مکمل طور پر حکومتی خزانے پر ڈال دیا جائے تو اس کا مطلب مالیاتی خسارے میں اضافہ، ترقیاتی اخراجات میں کمی اور معاشی استحکام پر مزید دباؤ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی لئے مشکل حالات میں بعض فیصلے وقتی طور پر سخت ضرور ہوتے ہیں مگر طویل المدت استحکام کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
اصل ضرورت یہ ہے کہ ایک متوازن حکمتِ عملی اختیار کی جائے جس میں کمزور طبقات کو ممکنہ حد تک تحفظ فراہم کیا جائے۔
توانائی کے متبادل ذرائع کو تیزی سے فروغ دیا جائے اور معیشت کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ عالمی جھٹکوں کو بہتر طور پر برداشت کر سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری خواتین تاریخ کا روشن باب،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کئے جائیں، سمعیہ ساجد راجہ
غیر معمولی حالات غیر معمولی فیصلوں کا تقاضا کرتے ہیں۔ دانشمندانہ پالیسی یہی ہے کہ وقتی مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جائیں جو معیشت کو بڑے بحران سے محفوظ رکھ سکیں۔




