اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد کی صورتحال کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل، پٹرول 78 سے 106 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں،وزیراعظم نے قابل عمل حکمت عملی تیار کرلی، عطاتارڑ
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔ حکومت نے عالمی قیمتوں کے مطابق 110 روپے کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی منڈی متاثر ہوئی، وزیرریلوے حنیف عباسی
وفاقی وزیررانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان بھر میں پٹرول بحران پیدا کرنیوالے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ایران اسرائیل جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت نے 110 کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔
ایران پر حملوں کے بعد کی صورتحال کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل/ پٹرول 78 سے 106 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔ حکومت نے عالمی قیمتوں کے مطابق 110 روپے کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) March 7, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عالمی قیمتوں کے مطابق 110 روپے کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
: وزیراعظم نے معاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے اور عوام پر بوجھ کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کمیٹی کی تجویز پر ہوا جس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا۔




