وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلقے میں افسوسناک واقعہ،سمگلرز ایڈیشنل ایس ایچ او سے اسلحہ اور جیکٹ چھین کر فرار

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلقے میں افسوسناک واقعہ,سمگلرز ایڈیشنل ایس ایچ او سے اسلحہ اور جیکٹ چھین کر فرار،خیبرپختونخوا حکومتی گڈ گورننس کا پول کھل گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک ویژن ،نظریے کا نام ہے: جمیلہ خاتون

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ،اسرائیل کشیدگی کے باعث آئل بحران، حکومت نے 110 کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا: رانا ثنا اللہ

تھانہ علی مسجد کی حدود میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں سمگلرز نے ایڈیشنل ایس ایچ او کو نہتا کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادپتن سے دھیرکوٹ کی میمونہ کی لاش مل گئی، ورثاء کے سپرد

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ سمگلرز نہ صرف ایڈیشنل ایس ایچ او سے سرکاری اسلحہ اور جیکٹ بھی چھین لی اور باآسانی فرار ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم میں اضافہ محدود رکھا،سینیٹر طلال چوہدری

اس واقعے نے صوبائی حکومت کے “گڈ گورننس” اور پولیس کی رٹ قائم کرنے کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں میں اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے اپنے آبائی ضلع اور حلقے میں پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے، تو باقی صوبے میں عام پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا کیا عالم ہوگا؟

Scroll to Top