عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم میں اضافہ محدود رکھا،سینیٹر طلال چوہدری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیرمملکت اینٹی نارکوٹکس سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو شدید متاثر کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ چند ہی دنوں میں تیل کی قیمت 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں اضافہ محدود رکھا گیا ہے۔ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ریاست اپنی رٹ ہر صورت قائم کرے گی

Scroll to Top