اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرردعمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائت پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی موجودہ صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں،وزیراعظم نے قابل عمل حکمت عملی تیار کرلی، عطاتارڑ
وزیرریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش نے تیل کی عالمی رسد کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی کشیدگی کے اثرات: وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کشیدگی کے باعث خطے میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پٹرول چند دنوں میں 78 سے 106 ڈالر اور ڈیزل تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم میں اضافہ محدود رکھا،سینیٹر طلال چوہدری
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں پاکستان کو بھی قیمت ایڈجسٹ کرنا پڑی، مگر اضافہ محدود رکھا گیا تاکہ عوام پر بوجھ کم رہے۔




