آزادپتن سے دھیرکوٹ کی میمونہ کی لاش مل گئی، ورثاء کے سپرد

باغ( کشمیر ڈیجیٹل ) 6 مارچ 2026 کو ریسکیو 1122 واٹر ریسکیو اسٹیشن آزاد پتن کو اطلاع موصول ہوئی کہ آزاد پتن ڈیم میں ایک نامعلوم خاتون کی ڈیڈ باڈی موجود ہے۔

اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو بوٹ کے ذریعے ڈیڈ باڈی کو ڈیم سے ریکور کر لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تیرہویں آئینی ترمیم کی اہم شقیں ہائیکورٹ آزادکشمیر میں چیلنج

ابتدائی اندازے کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان تھی۔ ریکوری کے بعد ابتدائی رپورٹ فوری طور پر حکام بالا کو ارسال کر دی گئی جبکہ ریسکیو کنٹرول روم راولاکوٹ کے ریکارڈ، پولیس اور سوشل میڈیا کی مدد سے تقریباً دو گھنٹوں میں ورثاء سے رابطہ ممکن ہو گیا۔

ابتدائی شناخت خاتون کی قمیض کے ذریعے کی گئی جبکہ ورثاء کے آزاد پتن پہنچنے پر شناخت کی تصدیق ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی کشیدگی کے اثرات: وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم

خاتون کی شناخت میمونہ دختر عبدالخالق، ساکنہ سیری بانڈی دھیر کوٹ ضلع باغ کے نام سے ہوئی جو 5 فروری کو دریائے جہلم کی نذر ہوگئی تھی ۔

بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی چوکی پولیس آزاد پتن کے حوالے کر دی گئی جو اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:“پڑوسی ممالک پر اب کوئی میزائل حملہ نہیں ہوگا”ایران کی معذرت اور پرامن یقین دہانی

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریسکیو 1122 واٹر ریسکیو اسٹیشن آزاد پتن کے قیام سے اب تک ریسکیو ٹیم کل 48 ڈیڈ باڈیز ریکور کر چکی ہے جن میں 9 لاوارث تھیں جبکہ باقی تمام کی شناخت کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

Scroll to Top