عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اور تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 10 ڈالر کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 91.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

تیل کی عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل بھی پیچھے نہ رہا اور اس کی قیمت میں 7.40 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس اضافے کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 92.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے میں ناکامی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کا بڑا جمپ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا کرنے پر عمران خان نے کیا وضاحتیں دی تھیں؟ ویڈیو وائرل

خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ 2020 کے بعد اب تک کا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سپلائی کے مسائل کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں، جس کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹرز کا سخت ردعمل،کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان

Scroll to Top