آبنائے ہرمز اسرائیلی و امریکی جہازوں کے سوا سب کیلئے کھلا ہے، ایرانی فوج

تہران:ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے تاہم کسی بھی امریکی، اسرائیلی جہا کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور انہیں نشانہ بنایا جائیگا۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اہم سمندری راستے کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ آبنائے کے راستے ٹریفک میں کمی کی وجہ جاری جنگ سے لاحق خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز بدستور بند،عالمی منڈی میں بھی تیل قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ

ترجمان نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کے خواہشمند کسی بھی جہاز کو نہیں روکیں گےلیکن اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود جہاز کی ہے۔

اگر اس نے آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کی تو ہم اسرائیل اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنائیں گے۔

یاد رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور ایران کے جوابی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی ہے اورآبنائے ہرمز بند ہونے سے تیل بحران کے سائے منڈلا رہے ہیں، پاکستان مین55روپے فی لٹر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا ہر صورت آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے اقدامات کرے گا اور وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کو انشورنس فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا تنازع ،انڈونیشیا کی ثالثی کی پیشکش ، امن بورڈ چھوڑنے کابھی انتباہ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ کے جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی حفاظت کے لیے ساتھ ساتھ جائیں گے تاکہ پیٹرول کی قلت پیدا نہ ہو۔

امریکی صد کے بیان سے قبل ایران نے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر کوئی جہاز زبردستی اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top