اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کیلئے اعزازیہ،دیگر مراعات منظور، نوٹیفکیشن جاری
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری،وزیراعظم کاورچوئل ایجوکیشن پلان تیار کرنے کا حکم
اجلاس میں اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر میں عوام سڑکوں پر، اسرائیلی حملوں کیخلاف شدید احتجاج
ذرائع کے مطابق اضافہ ہونے پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔




