بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کیلئے اعزازیہ،دیگر مراعات منظور، نوٹیفکیشن جاری

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل) بلدیاتی اداروں کےچیئرمینز، وائس چیئرمینز ، مئیرز وڈپٹی مئیرز کیلئے اعزازیہ اور دیگر مراعات کی منظوری ، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چوہدری عامر یسین کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے تحت بلدیاتی اداروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تتہ پانی ،ایمبولینس کا المناک حادثہ، 3افراد زخمی،ہسپتال منتقل

منتخب بلدیاتی نمائندگان بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد سے ہی حکومت سے ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیز اور ٹاون کمیٹیز کے آفس ہولڈرز کیلئے اعزازیہ اور دیگر مراعات کے تعین کا مطالبہ کر رہے تھے

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا تعلیمی اداروں میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

ان مطالبات کی منظوری کیلئے بلدیاتی نمائندگان اور وزرائے حکومت کے مابین گزشتہ دو سال سے مذاکرات جاری تھے جسکے نتیجے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری،وزیراعظم کاورچوئل ایجوکیشن پلان تیار کرنے کا حکم

اعزازیہ و دیگر مراعات کا تعین اداروں کی آمدن کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی عامر یٰسین نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی مضبوطی سے ریاست میں سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو گا اور حکومت بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کے لیے ان اداروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

Scroll to Top