انسانی حقوق کیلئے خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں سرٹیفکیٹ تقسیم

مظفرآباد(شجاعت میر،کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں محکمہ جات سمیت سماجی شعبہ جات میں انسانی حقوق کے لئے خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو سرٹیفکیٹ دیئے ۔

قائم مقام صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے ۔

آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کا کوئی مسئلہ نہیں انفرادی خلاف ورزیوں کو روکنےکیلئے قانون سازی ہوئی ، عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

انسانی حقوق کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کی شکایت ہوتی ہیں جن افسروں نے اس حوالے سے مثبت کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہیں جو ایس ایچ اوز ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی ہدایت پر کارروائی کا لکھتے ہیں

ان پر حیرت ہے جو اہلکار یا افسر من پسند جگہوں پر تبادلے کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں یہی خرابی کی جڑ ہے۔

جیلوں کی حالت زار بہتر بنانا اہم مسئلہ ہے دوران تفتیش بچوں کیلئے الگ جیل ہونی چایئے جو ماں کسی جرم میں اگر جیل بند ہے تو اسکے معصوم بچوں کا کیا قصور ہے کہ اسے جیل میں اسکے ساتھ بند رکھا جائے۔

آزادکشمیر میں قانون موجود ہونے کے باوجود بچوں سے جبری مشقت لی جارہی ہے تاجر، انڈسٹری مالکان اس حوالے سے غفلت برت رہے ہیں
وادی لیپہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا افسوسناک واقعہ، 5 سالہ بچی جاں بحق

Scroll to Top