پاکستان نے جاپان کو ہرا کر ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

قاہرہ (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی ہاکی ٹیم نے مصر میں ہونیوالے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر سیمی فائنل میں جاپان کو چارـــتین سے ہرادیا۔۔

پاکستانی ہاکی ٹیم نے 2018 کے بعد ایک بار پھر ورلڈ کپ کیلئے  کوالیفائی کرلیا ۔۔

گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائی سے ایک قدم کی دوری پر

مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائیر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جو گول کیپر علئ رضا نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور ساتھ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سففیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کئے ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، قومی ٹیم آخری بار 2018ء کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ایک ہزار اسکالرشپس دینے کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے قبل مصر کے شہر اسمعاعلیہ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا۔

پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیکر ورلڈکپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

پاکستان کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی تھی۔تین کواٹر تک مقابلہ تین تین گول سے برابر تھا، چوتھے کواٹر میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور کپتان عماد بٹ نے گول کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا یا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر میں عوام سڑکوں پر، اسرائیلی حملوں کیخلاف شدید احتجاج

پاکستان کی جانب سے رانا وحید، ذکریا اور ندیم خان نے بھی گول کئے۔پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے : فاروق حیدر کا دو ٹوک پیغام

پاکستان 6 پوائٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی، ایڈہاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نےقومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Scroll to Top