فاروق حیدر

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے : فاروق حیدر کا دو ٹوک پیغام

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے توسیع پسندانہ عزئم کے تحت دنیا کا امن داؤ پر لگا دیا ہے ۔

اسرائیل ایران جنگ کے دوران دنیا کو مودی، نیتن یاہو گٹھ جوڑ کا علم ہو گیا ہے، ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد یہ بات پوری طرح عیاں ہو گئی ہے کہ کسی بھی ملک کا دفاع مضبوط ہونا کیوں ضروری ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کو وقار پوری دنیا میں بلند کیا ہے، ایران کے بعد پاکستان کی باری کا رونا روہنے والے یہ یاد رکھیں کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

ملکی دفاع کے حوالے سے قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ ہمارے لیے وہ دنیا قابل قبول ہی نہیں جس کے نقشے پر پاکستان نہ ہو، میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایران،اسرائیل جنگ کے دوران بھارت نے ایک مرتبہ پھر چانکیاسیاست کا مظاہرہ کیا ہے، مودی نے نہ صرف ایران بلکہ عرب ممالک کو بھی دھوکہ دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راجہ فاروق حیدر کا راجہ مجاہد خان کی ن لیگ میں شمولیت پر اہم بیان سامنے آ گیا

عرب نیا کو مستقبل کا ادراک کر کے اپنی پالیسیاں از سر نو ترتیب دینا ہوں گی اور دفاع پر توجہ دینا پڑے گی، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ خوشحالی کیلئے معاشی ترقی ضروری ہے لیکن معاشی ترقی کا استحکام صرف اسی صورت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب آپ کا دفاع مضبوط ہو گا ۔

محض ترقی سے موجودہ دنیا میں رہنا ممکن نہیں، ان ترقی یافتہ ممالک کیلئے شدید مسائل ہیں جو اپنے دفاع کے لئے دوسروں کے مرہون منت ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان معاشی قوت نہیں ہے،لیکن مملکت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

دنیا میں کسی کے اندر اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے اور اب ان شاء اللہ پاکستان کا مضبوط دفاع ہی مملکت خداداد پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی کا موقف بنے گااور یہ معاشی ترقی مضبوط بنیادوں پر ہو گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت ریاست کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی، فاروق حیدر

ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت فر یبی اور دھوکے باز ملک ہے، بھارت کی سیاست ہی دھوکہ دہی پر مبنی ہے، چانکیہ سیاست پر کھڑی بھارتی جمہوریت نے ہمیشہ دھوکہ دہی سے کام لیا ہے، بھارت نے موجودہ جنگی صورتحال میں حسب روایت اپنے منافقانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔

Scroll to Top