بھمبر کی تحصیل برنالہ میں افطاری سے کچھ دیر قبل ٹریفک حادثے میں 2نوجوان حقیقی بھائی شدید زخمی ہوگئےجن میں سے ایک دم توڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھمبر کی تحصیل برنالہ میں جمعرات کی شام افطاری سے کچھ دیر قبل دو سگے بھائی موٹرسائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، ٹریفک حادثہ، آئی جی لیاقت علی ملک موقع پر پہنچ گئے، زخمی ہسپتال منتقل
حادثہ موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم سے ہوا۔گاڑی ہیڈ ماسٹر شاہد زمان گورنمنٹ ہائی سکول گلوٹہ کی بتائی جاتی ہے۔
پولیس تھانہ برنالہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی۔یہ دونوں لڑکے عبد الخالق مرحوم کے بیٹے ہیں۔
عبدالخالق مرحوم بھی کچھ عرصہ قبل ایک حادثے ہی میں وفات پا گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی ڈاکٹر فریحہ افراہیم کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خودکشی، حادثاتی موت یا قتل؟
ان میں سے ایک لڑکا جس کی عمر تقریباً 15 سال تھی اس کو سر پہ شدید چوٹ لگی جس کو فوری گجرات عزیز بھٹی ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن زخمی ہسپتال پہنچتے کی دم توڑ گیاجبکہ دوسرے نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر میں کم عمر لڑکوں کے موٹرسائیکل کے حادثات آئے روز پیش آتے ہیں جن میں کئی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور کچھ زندگی بھر کیلئے معذور ہوجاتے ہیں۔
حکومت کی طرف سے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے جس کی وجہ سے حادثات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سے باغ جانیوالی کوسٹر حادثے کا شکار،مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے
آزادکشمیر کے حکمران کو نوٹس لے کر کم عمر بچوں کے موٹرسائیکل چلانے پرسخت اقدامات اٹھانا ہوں تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔




