مظفر آباد:الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے عوام کے مطالبے پر نادرا نے مختلف علاقوں کے وینز شیڈول میں ایک ماہ توسیع کرادی ہے۔
آزاد جموں وکشمیرالیکشن کمیشن نے عوام کو ان کی دہلیز تک قومی شناختی کارڈ کے حصول کی سہولت پہنچانے کے لئے نادرا کے تعاون سے یکم جنوری 2026تا 27فروری 2026 تک آزاد کشمیرکے7اضلاع میں موبائل رجسٹریشن وینز کی روانگی کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اسے عوام الناس کی آگاہی کے لئے مشتہر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے نائکوپ کی تجدید: نادرا کا شہریوں کے لیے جدید سہولیات کا اعلان
3اضلاع (حویلی ، سدھنوتی و نیلم )کے لئے نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز کا شیڈول بعد میں جاری کیا گیا تھاجس پر عوام الناس کی کثیر تعداد نے MRVsکے دورہ جات سے بھرپور استفادہ اٹھایا۔
عوام الناس کی پر زور اپیل پر آزادجموںوکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو دوبارہ موبائل رجسٹریشن وینز کے شیڈول میں مزیدایک ماہ کی توسیع کے لئے تحریک کی گئی تھی جس کی روشنی میں نادرا کی جانب سے 02مارچ 2026ء تا 31مارچ 2026ء تک موبائل رجسٹریشن وینز کے شیڈول میں مزید 01ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
زاد جموں وکشمیرکے مختلف تحصیلوں میں نادرا کے 43رجسٹریشن سنٹرز پہلے سے عوام کو یہ سہولت فراہم کرتے چلے آرہے ہیں جبکہ کمیشن نادرا کی جانب سے یونین کونسل لیول تک یہ سنٹرز قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور توقع ہے کہ کمیشن کی یہ کاوش بھی جلد کامیابی حاصل کر لے گی۔
عوام الناس نادرا کی موبائل ایپ (Pak ID Mobile App)سے آئن لائن قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے بغیر پیدائش سرٹیفکیٹ کے سہولت فراہم کردی
لہٰذا کمیشن ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک اپنا قومی شناختی کارڈ حاصل نہیں کیا ہے سے یہ اپیل کرتا ہے کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے اپنا قومی شناختی کارڈ کا اجراء کروا لیں تا کہ آئندہ عام انتخابات میں انہیں اپنا حق رائے دہی کا اپنا قومی فریضہ سر انجام دینے میں کوئی دشواری نہ ہو ۔




