بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر امن و امان کے حوالے سےبھمبر پولیس نےاقدامات اٹھا لئے۔ ڈپٹی کمشنر دورے پر پولیس اہلکاروں کے پاس پہنچ گئے، سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
موجودہ ملکی معروضی حالات کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن عامہ کو قائم رکھنے اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے جنرل ہولڈ اپ کی کارروائی کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دورہ بنگلہ دیش کی تیاریاں، پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی
دوران کارروائی شہروں میں داخل ہونے والی جملہ ٹریفک اور افراد کو چیک کیا گیا، انٹری پوائنٹس پر بذریعہ سنیپ چیکنگ مشکوک افراد کی پڑتال کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں کے حوالے سے اہم اجلاس، عید کے بعد مشاورت پراتفاق
اس کے علاوہ ضلع ہذا میں رہائش پذیر غیر مقامی افراد کی رجسٹریشن کو چیک کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ کرایہ داران و مالکان کے خلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لائی گئی۔
جنرل ہولڈ اپ کے دوران ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز راجہ محمد اکمل خان سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیک پوسٹ بڑھنگ، ڈھیری وٹاں اور علی بیگ کا سرپرائز وزٹ بھی کیا، موقع پر گزرنے والی گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کے عمل کی نگرانی فرمائی اور موجودہ حالات کے مطابق نفری کو ہدایت مناسب دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا ایس یو30 جدیدجنگی طیارہ گر کر تباہ، ٹیمیں روانہ
اس موقع پر سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کے لئے جملہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے کسی بھی شرپسند تنظیم یا فرد کو کسی صورت بھی ضلع ہذا کا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔




