اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں آزاد کشمیر اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون آزاد جموں و کشمیر میاں عبدالوحید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی حکومت، حکومت آزاد کشمیر، جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید3 سال توسیع، ترمیمی بل منظور
اجلاس میں مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جبکہ مختلف امور پر شرکاء نے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں بعض معاملات پر مزید غور طلب ہونے کے باعث اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان معاملات پر مزید مشاورت کے لیے عیدالفطر کے بعد آئندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ان امور پر غور کیا جائے گا
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں کارروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی، سکیورٹی ذرائع
تفصیلات کے مطابق مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس مین وفاقی حکومت، حکومت آزاد کشمیر، جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جبکہ مختلف امور پر شرکاء نے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں بعض معاملات پر مزید غور طلب ہونے کے باعث اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مزید مشاورت کیلئے کمیٹی کا اجلاس عیدالفطر کے بعد بلایا جائےگا جس میں ان امور پر غور کیا جائے گا




