نئی دہلی(کشمیر ڈیجیٹل) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) ترجمان کے مطابق بھارت کا ایک ایس یو 30 ایم کے آئی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔
لڑاکا طیارے کا آسام میں راڈار رابطہ منقطع ہو گیا ہے، حکام نے جمعرات کو بتایا کہ حالات کا تعین کرنےکیلئے ایک ائی اے ایف ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ایک سوکھوئی ٓیس یو 30 ایم کے آئی
کی اوور ڈیو ہونے کی اطلاع ہے۔ طیارے نے جورہاٹ،
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات بارے قراردادپیش
سام سے اڑان بھری تھی اور شام 7:42 پر آخری رابطہ ہوا تھا۔ مزید تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ تلاش اور ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا ہے،” آئی اے ایف نے ایکس پر پوسٹ میں جنگی جہاز کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کی تصدیق کی۔
An IAF Su-30 MKI is reported overdue. The aircraft had taken off from Jorhat, Assam and was last in contact at 7.42 pm.
Further details are being ascertained. Search and Rescue mission has been initiated.@DefenceMinIndia@SpokespersonMoD@HQ_IDS_India@adgpi@Indiannavy— Indian Air Force (@IAF_MCC) March 5, 2026
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی فضائیہ آئی اے ایف کا ایک سوکھوئی ایس یو 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے کا آسام میں راڈار رابطہ منقطع ہو گیا ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ شاہرات میں کرپشن، نئی تعمیر شاہراہ سرینگر ٹوٹ پھوٹ کا شکار،گہرے کھڈے
بھارتی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ حالات کا جائزہ لینے اور طیارے کی تلاش کیلئے انڈین ایئرفورسز کی ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتی ایئرفورس نے بتایا کہ طیارے نے جورہاٹ، آسام سے اڑان بھری تھی اور شام 7:42 بجے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں کارروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی، سکیورٹی ذرائع
مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ تلاش اور بچاؤ مشن شروع کر دیا گیا ہے،” آئی اے ایف نے ایکس پر پوسٹ کیا، واقعے کی تصدیق بھی کردی ہے
دریں اثنا، بوکاجان سب ڈویژن کے چوکی ہولا کے مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک طیارہ جنگلاتی علاقے کے اندر گر کر تباہ ہوا ہو۔ “ہم ایک ٹیم تیار کر رہے ہیں کہ وہ جا کر اس کی تصدیق کرے۔ ہم اس وقت کسی چیز کی تصدیق نہیں کر سکتے،” ایک اہلکار نے کہا۔
ہندوستانی فضائیہ اس علاقے کا جامع احاطہ کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔ ابھی تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔




