محکمہ شاہرات میں کرپشن، نئی تعمیر شاہراہ سرینگر ٹوٹ پھوٹ کا شکار،گہرے کھڈے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کو سرینگر سے ملانے والی مرکزی شاہراہ سرینگر کی ناقص تعمیر سامنے آنے لگی ہے۔

یہ سڑک چند ماہ قبل ہی دوبارہ تعمیر کی گئی تھی اور اس پر نئی لک (کارپٹ) ڈالی گئی تھی، تاہم مختصر عرصے کے اندر ہی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جبکہ متعدد مقامات پر گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی مہم مکمل

یہ روڈ انتہائی اہم اور دفاعی نوعیت کی شاہراہ ہے، جس کے ذریعےمظفرآباد کو سرینگر سے ملایا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس قدر اہم سڑک کی تعمیر میں بھی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے یا بدعنوانی کی گئی ہے تو آزاد کشمیر کی دیگر سڑکوں کی حالت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیلِ نو: دو سابق کپتانوں کی شمولیت

شہریوں نے متعلقہ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی خراب حالت کا فوری نوٹس لیا جائے، تعمیراتی کام کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کرپشن ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Scroll to Top