بنگلا دیش میں ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،2 اہم بیٹرز ڈراپ، نئے کھلاڑی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش میں 11 سے 15 مارچ تک کھیلی جانے والی 3ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 2اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ 6 نئے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔

سیریز کے تینوں میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی ناقص کارکردگی،علیم ڈار سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

پی سی بی کے مطابق لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گےجبکہ سکواڈ میں 6نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ان کھلاڑیوں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شمیل حسین شامل ہیں۔

ان میں سے عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شمیل حسین حال ہی میں ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلنے والی پاکستان شاہینز ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمیل حسین شامل ہیں۔

سیریز کے شیڈول کے مطابق 8 مارچ کو پاکستان ٹیم بنگلا دیش پہنچے گی، 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ:ساؤتھ افریقہ کوشکست:نیوزی لینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بابراعظم اور صائم ایوب ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتانوں سے الگ الگ ملاقات ہوئیں، شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے سے متعلق اسٹریٹجی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈسکس کی۔ ون ڈے سیریز و ورلڈ کپ میں تبدیلیوں کے حوالے سےبھی اہم گفتگو کی گئی۔

Scroll to Top