ایران میں جو بھی رہنما بننا چاہتا ہے اس کا انجام موت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران میں جو بھی رہنما بننا چاہتا ہے اس کا انجام موت ہوگا۔

امریکی صدر نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جارہاہے، ایران میں جو لیڈربننا چاہتا ہے مارا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایرانی بحری جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد جاں بحق

ہم ایران کے معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ ہم جنگی محاذ پر بہت اچھا کر رہے ہیں صورتحال توقع سے بھی بہتر ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا اگر ہم ایران پرحملہ نہ کرتے تو ایران ہم پرحملہ کردیتا، ایرانی حملے سے پہلے ہم نے ایران پر حملہ کردیا، ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا ایران اپنے پڑوسیوں اور اتحادیوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے، جب پاگل لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے ہیں تو بری چیزیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے سابق صدراوباما کی ایران سے جوہری ڈیل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سابق صدر اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین ڈیل کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے آتے ہی فوج کو مضبوط بنانے پر کام کیا، ہم ایران کے معاملے پردرست انداز میں اگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملوں کے بعد سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ:ماہرین کی بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی

Scroll to Top