بلوچستان کے مختلف سیکٹر پر پاک فوج کی جانب سے طالبان اوربی ایل اے کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، سرحد پر دشمن پر کاری ضرب لگاتے ہوئے کئی پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق چمن سیکٹر پرسکیورٹی فورسز کی جانب سے اولڈ سرتاشان پوسٹ پر موجود ٹی ٹی اے ٹھکانے کو درست مارٹر حملے سے نشانہ بنایا گیا۔شدید فائرنگ کے باعث دشمن کے مورچوں میں تباہی پھیل گئی اور پوزیشن غیر موثر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر بڑا حملہ کر دیا، بڑی تعداد میں ڈرون اور تباہ کن راکٹس کا استعمال
نوشکی سیکٹر پر سکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی اے کی غزنالی پوسٹ کو موثر کارروائی سے زمین بوس کر دیا۔ درست نشانے اور بھرپور فائر پاور سے دشمن کی پوزیشن مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی ہے موثر فائرنگ کے ذریعے ٹی ٹی اے کی آدم خان تھانہ پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن سیکٹرپرسکیورٹی فورسز کی موثر مارٹر فائر نگ سے ٹی ٹی اے کی پرانی سرتاشان پوسٹ کو نشانہ بنایا، درست اور بھرپور فائرنگ کے نتیجے میں دشمن کی پوزیشن کو شدید نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر:بگڑتی عالمی صورتحال، سکیورٹی ہائی الرٹ ،34 افغان گرفتار،مقدمہ درج
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کے ہیوی گنز سے موثر فائرنگ کے بعد کسٹمز ہاؤس پر موجود ٹی ٹی اے عناصر بدحواس ہو کر فرار ہوگئے، بھرپور گولہ باری کے نتیجے میں دشمن کی پوزیشن بری طرح متاثر ہوئی ، آخری اطلاع تک سرحدی محاذ پر دہشتگرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
ادھر قندھار میں کچھ دیر قبل پاکستان نے 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹر اور قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے ۔
پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان میں دہشتگروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی جس سے طیاروں کی آوازوں دہشتگروں میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے۔
پاک فوج اور پاک فضائیہ کی جانب سے دہشتگردوں کو ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔




