پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اگلی حدود میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، ان کے پیشہ ورانہ معیار، آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں ڈیجیٹل تبدیلی،زندگی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے ان کی لگن کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان آرمی کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے پاکستان افغانستان سرحد پر تعینات فورسز کی جنگی تیاری، ہم آہنگی اور مضبوطی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وانا پہنچنے پر ان کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، ٹریفک حادثہ، آئی جی لیاقت علی ملک موقع پر پہنچ گئے، زخمی ہسپتال منتقل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ النہدوستان کی جانب سے افغان سرزمین سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں جانب امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کردیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فورسز کی بڑی کارروائی ،اہم افغان کمانڈر نصرت اللہ ہلاک

فیلڈ مارشل نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھا کر وطن کی دفاع میں جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور اس بات کو دہرایا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سیکیورٹی اور مضبوطی کی بنیاد ہیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی ماحول، جاری انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز اور سرحدی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہیں آپریشن غضب للحق کی پیش رفت اور پاکستان افغانستان سرحد پر صورتحال کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

Scroll to Top