امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانےکا فیصلہ،ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا فیصلہ کرلیا

امریکا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کرلیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائیگی۔

امریکی صد رٹرمپ کا کہنا ہے کہ جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کریگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ایران میں 2 ہزار اہداف پر حملے، 17 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائینگی، اقدام کا مقصد خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں کا تحفظ ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے ، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی ، بو لے ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا تیل کی قیمت شاید کچھ عرصہ بلند رہے ، جنگ ختم ہونے پر امید ہے کہ تیل کی قیمت پہلے سے بھی زیادہ کم ہوجائے گی۔

ایران پر مزید تباہ کن حملے ہو سکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

امریکہ کے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہری فوری طور پر اپنے قریبی سفارتخانوں سے رابطہ کریں۔ان کے مطابق تقریباً 1600 امریکی شہریوں نے خطے سے انخلاء کے لیے مدد طلب کی ہے۔

مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ ایک امریکی قونصلیٹ کے احاطے اور پارکنگ ایریا میں ڈرون گرایا گیا، جبکہ امریکی سفارتی دفاتر براہِ راست حملوں کی زد میں ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے میں امریکی سفارتخانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی رجیم کو جوہری طاقت مل گئی تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے اور امریکی سینٹ کام ایرانی میزائل صلاحیت کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا کی دو طاقتور ترین فضائیہ اس مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور امریکہ اپنے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Scroll to Top