مظفرآباد:الیکشن کمیشن آزادکشمیر مسلمانوں اور قادیانیوں کی انتخابی فہرست ہا کی الگ الگ تدوین کیلئے نے محکمہ قانون آزادکشمیر کو آئینی ترمیم کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔
الیکشن کمیشن آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیرجسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت ان کے آفس چیمبر میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر، الیکشن کی تیاریاں شروع،سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیلئے کمیٹی تشکیل
اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ عدالت العالیہ اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے مسلمانوں اور قادیانیوں کی انتخابی فہرست ہا کی الگ الگ تدوین کے سلسلہ میں منظور شدہ قرارداد کی روشنی میں محکمہ قانون کو متعلقہ قانون میں ترمیم کی غرض سے مورخہ 25 ستمبر 2024 کو ارسال کردہ مراسلہ زیر بحث آیا ۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری فرمائی تھی کہ مسلمانوں اور قادیانیوں کی انتخابی فہرست ہا کی الگ الگ تدوین اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے معاملات کے سلسلہ میں آئین پاکستان اور پاکستان الیکشن کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین اور قانون کی روشنی میں محکمہ قانون کو مکرر / یا دانی مراسلہ جاری کیا جائے محکمہ قانون کو مطابق ہدایت الیکشن کمیشن مکرر مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر:سابق صدر بیرسٹرسلطان کی وفات کے 30 دن بعد بھی صدارتی عہدہ خالی
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب محکمہ قانون سے جواب آنے پر ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بدوں آئینی ترمیم الیکشن کمیشن کی سطح پر از خود انتخابی فہرست ہا کی الگ الگ تدوین ممکن نہ ہے۔




