اسرائیل کے تہران پر حملے، سرکاری ٹی وی، ریڈیو، جیل کو نشانہ بنایا، ایران کا میزائلوں سے جواب

اسرائیل کا کہنا ہے اسکی فضائیہ نے اسرائیلی انٹیلی جنس کی رہنمائی میں ایرانی اہداف پر ایک اور حملہ شروع کر دیا ہے۔

الجزیرہ نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے ٹی اور ریڈیو کی عمارت پر بمباری کی جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے ایرانی حکومت کے ’’مواصلاتی مرکز‘‘ کو تباہ کر دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ جنگ میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ،سینٹ کام کی تصدیق

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ایرانی دارالحکومت میں واقع اس کا ہیڈ کوارٹر حملہ کی زد میں ہے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے ہیں۔

ہلال احمر کے مطابق ہفتے کے روز فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں کم از کم 555 افراد شہیدہو چکے ہیں۔

دوسری طرف ایران نے اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے موجود امریکی اڈوں کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق دونوں حملوں میں خیبر میزائل استعمال کیے گئے۔ تل ابیب، حیفا اور مشرقی بیت المقدس پر بھی حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا عندیہ دیدیا

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے فضائی دفاعی نظام حملوں کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ  قطر، اردن میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔

امریکی شہریوں کو مشرق وسطیٰ سے فوری انخلاء کی ہدایت

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے ایک درجن سے زائد ممالک سے فوری انخلاء کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، مقبوضہ مغربی کنارے ،غزہ، اردن، کویت، لبنان ، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن سے فوری نکل جائیں۔

Scroll to Top