سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کو دنیا ویسے ہی فائٹر نہیں کہتی ، یہ بات کلیئر ہے کہ کیسے جواب دینا ہے ،آپریشن سندور کے بانیوں کا خیال تھا کہ پاکستان میں فوج اور عوام لڑ پڑیں گے ۔
پاکستان نے جہاز گرا کر بھی دبائو کے باوجود کہا انہوں نے مزید پنگا لیا تو اب نہیں چھوڑیں گے ۔معرکہ حق میں اپنی صرف 10 فیصد صلاحیت دکھائی تھی ، 90 فیصد ابھی باقی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی شائننگ مرسیڈیز کیساتھ ایسا کرینگے ان کی طبیعت صاف ہوجائے گی ۔ انہیں مدراس سے مارنا شروع کرینگے۔ افغانستان میں ہمارا آپریشن طالبان کیخلاف نہیں یہ بھارت کو جواب دے رہے ہیں ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت جنازے اٹھا لئے اب تم اٹھائو گے، تم کہتے تھے افغانستان ایمپائرز کی مقتل ہے ، تم ایمپائرز کے پلے گرائونڈ تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیوکلیئر اسٹیٹ سےجو پنگالے گا اسے سمجھ آجائے گی،سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو مظاہرین قتل ہوئے اس پر جے آئی ٹی بننی چاہے ۔ آگ لگانے والوں کو ہیرو نہیں بنانا چاہیے۔۔۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈمارشل کلیئر ہیں جو بھی حکومت کو اس کی ہدایت پر عمل کرنا ہے ۔ وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں جس نے بریفنگ لینی ہے وہ وفاقی حکومت کو درخواست کرے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی قدم اٹھا لیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جب آنا چاہیے ہمارے جوان بہت خوش ہیں ۔ ، بھارت کو مارتے ہوئے ہمیں زیادہ خوشی ہوتی ہے ۔




