مقبوضہ کشمیر نئی بغاوت کے دھانے پر،بٹمالو، ایچ ایم ٹی اور نوگام کے عوام بھارت کیخلاف بپھر گئے

سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل)بٹاملو، ایچ ایم ٹی اور نوگام میں پتھراؤ شروع ہوا جب بھارتی قابض افواج نے مظاہرین پر آنسو گیس فائر کی۔ گلیاں دم توڑ رہی ہیں، غصہ ابل رہا ہے۔کشمیر ایک نئی بغاوت کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:ہیلتھ ملازمین کا احتجاج 17ویں روز میں داخل، سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے نوگام میں ایک حملے میں دوبھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ،ٹمالو، ایچ ایم ٹی میں حملہ اس وقت کیاگیا جب بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کر رہی تھی۔

زخمی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمی فوجیوں کی شناخت روہت یادیو اور اشنت اور پولیس اہلکار کی شناخت دیپک کمار کے طورپر ہوئی ہے ۔

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسزنے ضلع کشتواڑ سمیت مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جہاںوہ لوگوں کو ہراساں کررہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی قدم اٹھا لیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ چھاترو میں ایک جعلی مقابلے میں تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اورپولیس کے ا سپیشل آپریشنز گروپ نے کشتواڑ بھر میں گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

فوجیوں نے شہید نوجوانوں کی میتوں کو نذرآتش کرنے کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیاتھا ۔ بھارتی فوسزکے اہلکار سرکاری ملازمین سمیت عام شہریوں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں اورانہیں مجاہدین کے معاونین قراردے کر ہراساں کر رہے ہیں جس سے ضلع بھر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:“48 اہم شخصیات نشانہ بن گئیں” ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑا دعویٰ

ادھر ڈوڈہ، ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں بھی اسی طرح کی تلاشی مہم جاری ہے۔ قابض حکام نے لوگوں کی تصاویر فرانزک معائنےکیلئےبھیجی ہیں جس سے بقول ان کے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ثبوٹ فراہم ہونگے۔

بھارتی فورسز منظم جبر کو جاری رکھنے اور کشمیری عوام کی امنگوں کو دبانے کے لیے یہ کارروائیاں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون(UAPA) جیسے کالے قوانین کے تحت کر رہی ہیں۔

بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کئی دہائیوں سے ظلم وجبر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کو بڑھتے ہوئے تشدد، ہراسانی اور من مانی گرفتایوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Scroll to Top