ایران پر اسرائیل اور امریکی مشترکہ حملے کے بعد ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر حملے شروع کردیئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے دبئی برج خلیفہ کے قریب فائیو سٹار ہوٹل پر میزائل داغ دیئے
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے میزائل حملے کے بعد دبئی برج الخلیفہ کو بھی خالی کروالیا ۔
دوسری جانب ایران نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں امریکا کے پانچویں فلیٹ سروس سینٹر پر میزائل حملہ کردیا۔
الجزیرہ کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوائی محلہ چٹی موہری کا پولیس ملازم محمد چنگیز ڈان بن گیا،قتل کی دھمکیاں،غنڈوں کی ٹیم تیار
کویت، یو اے ای، قطر، بحرین اور سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ایران نے میزائل داغے ہیں۔
بحرین کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے 5 ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرین نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرینی وزارت داخلہ نے شہریوں کو محفوظ مقام میں رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ لوگ مرکزی شاہراہوں کا استعمال نہ کریں۔
الجزیرہ عربی کے مطابق کویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور سائرن بج گئے، روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ابوظبی میں بھی دھماکے کی اطلاع ہے،
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی سے ایک زوردار دھماکے کی اطلاع ملی ہے، اے ایف پی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکا ہوا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ قطر کے شہر دوحہ میں مزید 2 دھماکے سنے گئے ہیں، جب کہ قطری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے میزائلوں کو روکا جا رہا ہے اور ملکی سرزمین تک پہنچنے سے پہلے میزائلوں کو مار گرایا گیا، ملک میں سکیورٹی صورت حال مستحکم اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
اردن نے بھی 2 بیلسٹک میزائل گرائے ہیں، ملک کی فوج کا کہنا ہے کہ دو بیلسٹک میزائل اردن کے اوپر مار گرائے گئے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میزائل کس نے داغے تھے۔




