شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ،امریکہ کشیدگی، پاکستان میں پیٹرول وافر مقدار میں موجود ، ترجمان اوگرا

رابطے میں ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے نتیجے میں خلیجی خطے میں حملوں کے بعد خطرناک علاقائی کشیدگی پر پاکستان کی شدید مذمت کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی عرب اور ہمارے برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

ہم امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کی برکتیں ہمارے خطے میں امن اور استحکام لائے۔

Scroll to Top