پٹرول

ایران ،امریکہ کشیدگی، پاکستان میں پیٹرول وافر مقدار میں موجود ، ترجمان اوگرا

ایران اسرائیل کشیدگی : پاکستان میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ترجمان اوگرا کا اہم بیان آگیا

ترجمان اوگرا نے تیل کے ذخائر کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا معقول ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔ ملکی ضروریات سے زائد کا پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی،دبئی ایئرپورٹ بند،فضائی آپریشن معطل،ہزاروں مسافر پھنس گئے

واضح رہے کہ جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع شہر میناب میں ایک اسرائیلی حملے نے لڑکیوں کے ایک ابتدائی اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں چالیس طلبہ مارے گئے۔

ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہوا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی اپوزیشن کانگریس کا مودی کے دورہ اسرائیل پر کڑی تنقید، کئی سوالات اٹھا دیئے

دوسری طرف شمالی اسرائیل میں ایرانی میزائل روکے جانے کے بعد اس کا ملبہ 9 منزلہ عمارت پر گرنے سے کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹس میں سے ایک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تل ابیب خفیہ بیٹھک : مودی، نیتن یاہو اور ہیبت اللہ اخونزادہ کا مبینہ گٹھ جوڑ؟ ایران اور پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ بے نقاب

تاحال ایران اسرائیل جنگ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، اس وقت دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ ایران پر اسرائیل امریکا مشترکہ حملے پر مرکوز ہے، اور پل پل کی رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔

ایران نے جواب میں اسرائیل سمیت خلیجی ملکوں میں قائم امریکی

Scroll to Top