اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے اعلیٰ حکام نے خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔
پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کی گئی ہیں، پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تل ابیب خفیہ بیٹھک : مودی، نیتن یاہو اور ہیبت اللہ اخونزادہ کا مبینہ گٹھ جوڑ؟ ایران اور پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ بے نقاب
پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے پروازیں جاری رہیں گی مگر ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے ،پروازین بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور طویل راستے سے منزل مقصود پر پہنچیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان نے افغانستان کا 32 سکوئر کلومیٹر رقبہ قبضے میں لے لیا
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی حملوں کے پیشِ نظر قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور تمام داخلی و بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
عراق اور اسرائیل نے بھی فضائی حدود بند کر کے شہری پروازیں منسوخ کر دی ہیں،
روس نے ایران اور اسرائیل کے لیے پروازیں روک دی ہیں۔ کویت نے ایران کے لیے فضائی آپریشن غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا ہے۔
متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز نے بھی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ وِز ایئر نے اسرائیل، دبئی، ابوظبی اور عمان کے لیے 7 مارچ تک پروازیں معطل کر دی ہیں،
جبکہ لوفتھانسا نے دبئی، تل ابیب، بیروت اور مسقط کے لیے ہفتہ اور اتوار کی پروازیں روک دی ہیں۔
کے ایل ایم نے ایمسٹرڈیم سے تل ابیب جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور عمان ایئر نے بغداد کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔




