ضلع خیبر میں وادی تیراہ سے پاک فوج نے افغانستان کے علاقہ دوربابا میں افغان پوسٹ پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 اہم طالبان کمانڈرز سمیت 4 افراد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے سرحد پار افغانستان کے علاقے دوربابا میں افغان طالبان کے ایک مرکز (دوربابا ) کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری میں مارے جانے والوں میں دو اہم طالبان کمانڈرز بسم اللہ اور رستم شامل ہیں، جبکہ دو دیگر افراد افغان طالبان کے رضاکار تھے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دوربابا میں قائم افغان پوسٹ( دوربابا مرکز) بھی تباہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
ذرائع کے مطابق کارروائی مخصوص اہداف کے خلاف کی گئی۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی اور سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد کارندے زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق ، نوشکی سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ ، اوماری کیمپ کو بھاری نقصان
وزیر اطلاعات نے کہنا ہے کہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا جبکہ افغان طالبان کی 135 مسلح گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئیے گئے۔
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔




