امریکا نے طالبان رجیم کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ امریکاافغان طالبان کےحملوں کےخلاف پاکستان کی حمایت کرتاہے۔
ایلیسن ہوکر نے کہا کہ ان کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
Spoke today with Pakistan Foreign Secretary Baloch to express condolences for lives lost in the recent conflict between Pakistan and the Taliban. We continue to monitor the situation closely and expressed support for Pakistan’s right to defend itself against Taliban attacks.
— Allison M. Hooker (@UnderSecStateP) February 27, 2026
انہوں نے کہا کہ امریکا صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان کوطالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے اور وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غضب للحق کا مطلب کیا ہے اور افغانستان کیخلاف آپریشن کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے ، یہ وہ 2 شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔




