گڑھی دوپٹہ پولیس اسٹیشن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے پاس قانونی سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں، جس کے باعث ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے جبکہ گرفتار افراد کو قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔
آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کیخلاف بھی سخت ایکشن کا امکان ہے اور پولیس افغانوں کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ اور کرم کے عوام آپریشن غضب للحق کی حمایت میں باہر نکل آئے، افواجِ پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلیاں
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ضلع جہلم ویلی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اور کراچی سے آپریشن کرکے افغانوں کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں اب ڈی پورٹ کیا جائیگا۔




