آپریشن غضب للحق،افغان طالبان کی مزید دو پوسٹوں پر قبضہ،30 کارندے ہلاک

پاک فوج کی جانب سے بھارتی پراکسی افغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے اور رات ڈیڑھ بجے کے قریب کی گئی تازہ کارروائیوں میں مزید دو افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہےجبکہ 30کے قریب افغان کارندے ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی خالی وال پوسٹ (GR-318874) بغیر کسی نقصان (NLD) کے قبضے میں لے لی گئی جبکہ ترکوبی-2 پوسٹ کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان جھنڈے چھوڑ کر فرار،پاک فوج کے جوانوں نے پرچم پر کلمہ دیکھ کر ادب سے اٹھالیا

ترکوبی کیمپ کے قریب گہرائی میں 120 ملی میٹر مارٹر سے نہایت درست فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں اندازاً 5 سے 6 دشمن ہلاک ہوئے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں ہوا۔

اسپن کئی سیکٹر کے مقابل زیرِ تعمیر دشمن چوکی پر قبضہ کر لیا گیا۔ پوائنٹ 2021 پر دشمن فوج کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہدف پر اندازاً 20 سے 25 دشمن اہلکاروں کی موجودگی کا امکان ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 191 وِنگ کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (JCO) پوائنٹ 2021 پوسٹ کے قریب شہید ہوا۔ مسلسل دشمن فائرنگ کی وجہ سے میت کی بازیابی کی متعدد کوششیں ناکام رہیں۔

اس کے علاوہ بغیر پائلٹ طیارے (UCAV) نے مؤثر حملہ کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس میں 15 سے 20 دشمن فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹی ٹی پی یا پاکستان،کسی ایک کا چنائو کرلیں ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا افغانستان کو دیا گیا دو ٹوک پیغام سوشل میڈیا پر پھر وائرل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق UCAV حملے کے بعد فرار ہونے والے دشمن فوجیوں پر مزید مؤثر فضائی/مربوط حملہ کیا گیا۔ ویڈیو میں 5 سے 6 دشمن فوجیوں کو نشانہ بنتے دیکھا گیاجن کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ریزرو فورس کو منڈیٹ بیس پر آگے تعینات کر دیا گیاہے۔

Scroll to Top