پاک۔افغان کشیدگی کے دوران ضلع کوہاٹ اور کرم میں عوام کی جانب سے آپریشن غضب للحق کی حمایت میں اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کےلیے ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
افواج پاکستان سےاظہار یکجہتی کے لیے ضلع کوہاٹ اور کرم میں آپریشن غضب للحق کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں ۔
ریلیوں میں قبائلی عمائدین، معززین، علماء کرام، نوجوانوں اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شرکاء نے قومی پرچم اٹھائے افواجِ پاکستان کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ۔
مقررین نے پاک فوج کے بروقت، مؤثر اور بھرپور ردِعمل کو سراہتے ہوئے اسے قومی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر اور فیصلہ کن اقدام قرار دیا ۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ پاکستان افغانستان تنازع حل کرانے کیلئے کوشاں، دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ کرلیا
ریلی کے شرکاء نے واضح کیا کہ افواج پاکستان ملک کی سالمیت، خودمختاری اور امن کے خلاف کسی بھی اندرونی اور بیرونی سازش کو نیست ونابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
اس موقع پر افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا ۔




