اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہناتھاکہ 11 بجے تک کی اپڈیٹس کے مطابق آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ پاکستان افغانستان تنازع حل کرانے کیلئے کوشاں، دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ کرلیا
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا جبکہ افغان طالبان کی 135 مسلح گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئیے گئے۔
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے خوارج کیخلاف دوسرے روز بھی کارروائی جاری ہے اورچیک پوسٹیں تباہ کرنے کے علاوہ فضائی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسزصرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں اورشہری یا غیرجنگی علاقوں کو نقصان سے محفوظ رکھا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان کےساتھ بہت اچھا کررہاہے ،مداخلت نہیں کرونگا، ڈونلڈ ٹرمپ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے زئوبا سیکٹر میں افغان گالف پوسٹ کو مؤثر حملے سے تباہ کردیا، پاک فوج نے زئوبا سیکٹر ساوتھ کمپلیکس کے قریب افغان طالبان کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
سکیورٹی فورسز نے بروالو کلے چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا،طالبان فرار
دریں اثناءپاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروالو کلے چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا اور افغان طالبان کو مکمل طور پر بھگا دیا۔
جوان نے رپورٹ کیا کہ کچھ طالبان مارے گئے اور باقی فرار ہوگئے، فورسز نے افغانستان میں گھس کر پوسٹ پر قبضہ کرلیا۔




