ترکیہ نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ تنازع حل کرانے کے لیے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ کیا ہے، قطر نے بھی الگ سے کوششیں کی ہیں۔
افغانستان کی طرف سے پاکستان کے خلاف جارحیت اور پاکستان کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دینے کے دوران ترکیہ تنازع کے حل کے لیے متحرک نظر آیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان کےساتھ بہت اچھا کررہاہے ،مداخلت نہیں کرونگا، ڈونلڈ ٹرمپ
ترک وزیر خارجہ ہقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے فون پر بات کی اور پھر افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی رابطہ کیا ۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہقان فدان نے قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ سے بھی فون پر رابطہ کیا اور معاملے کے حل کے لیے بات چیت کی ۔قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے بھی پاک افغان وزرائے خارجہ سے الگ الگ بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا جھوٹ بے نقاب،سپاہی ثمین خان کا تیرا چوکی سے پیغام جاری
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کے لیے مخلصانہ کردار کی پیشکش کی ۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فون کر کے سعودی وزیر خارجہ کو حالیہ تنازع کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ۔
ادھر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کواس معاملے پر گہری تشویش ہے۔ دونوں ممالک اس معاملے کو فوری حل کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے تابڑ توڑ حملے،قندھارٹینک ڈپو بھی اڑادیا،ویڈیو وائرل
اس کے علاوہ مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کی بھی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے فون پر بات ہوئی اور اس معاملے کے حل پر تبادلہ خیال کیا ۔




