آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے تحت پاک فوج کی افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں بھرپور اور ہدفی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
پاک افغان سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں ٹی ٹی اے کی دفاعی پوسٹ تباہ کر دی گئی۔
کارروائی کے نتیجے میں 8 ٹی ٹی اے کے خارجی جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناختی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان رجیم خطرہ ،تدارک ناگزیر، کارروائی اب بھی جاری ہے، عطا تارڑ
دوسری جانب پاکستانی سکیورٹی فورسز کی افغانستان کے علاقے زیگر گائوں ٹوسپر سیکٹر کے بالمقابل افغان طالبان کے کیمپ پر بھرپور کارروائی جاری ہے ۔
پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان فورسز کو چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پرمجبور کردیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کے تابڑ توڑ حملے،قندھارٹینک ڈپو بھی اڑادیا،ویڈیو وائرل
سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے دوران 25 سے 30 افغانی علاقے سے فرار ہوگئے جبکہ 10 طالبان کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے جوان کی سرحد پر افطاری سے قبل دعا کرتے ہوئےتصویروائرل
پاکستانی سیکیورٹی فورسزصرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں اورشہری یا غیرجنگی علاقوں کو نقصان سے محفوظ رکھا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔
منہ توڑ جواب میں 274 خوارج ہلاک400 سے زائد زخمی ہوئے، افغان طالبان رجیم کی 73 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی جاچکی ہیں، طالبان رجیم کی 18 پوسٹوں پر قبضہ کیا جاچکا ہے، دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ اور قبضہ کرلی گئی ہیں۔




