پاک فضائیہ کے افغانستان میں بھارتی پراکیسز کیخلاف تابڑ توڑ حملے جاری ہیں ، پاک فضائیہ کی ایک اور کارروائی میں قندھار ٹینک ڈپو اڑا دیا۔
بھارتی پراکسیز، افغان خارجیوں کی شامت،، قندھار میں پاکستانی فضائیہ کے حملے جاری ہیں۔
پاکستانی جیٹ طیارے فضائی کارروائیوں کے بعد قندھار میں ٹینک ڈپو کو نشانہ بناتے ہوئے ،، خصوصی مناظر، ویڈیووائرل
پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبے لغمان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے لغمان میں اسلحہ ڈپو، اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ کو مکمل تباہ کردیا
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیاں جاری،زیر زمین بنکر بھی نہ بچ سکے
جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی میں مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج کی بڑی کارروائی،کھرچرقلعہ تباہ
علاوہ ازیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔




